اہم خبریں

روس کے ستائے یوکرائن آرمی کے جوان امریکہ پہنچ گئے ، اہم وجہ سامنے آگئی

واشنگٹن (نیوزڈیسک)روس کا مغرب کیخلاف جارحانہ جنگ کے مقابلے کیلئے امریکہ نے یوکرائنی افواج کو مزائل کے استعمال کی تربیت کیلئے پروگرام ترتیب دیدیا۔ اس حوالے سے عالمی میڈیا میں تواتر سے مصدقہ اطلاعات میڈیا کی ذینت بن رہی ہیں ۔ یوکرائن آرمی کے جوان امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کیلئےامریکہ پہنچ گئے۔یوکرینی فوجیوں کی امریکی رہاست اوکلو ہامہ ہوئی جہاں وہ ائیر ڈیفنس آرٹلری سکول میں اپنی تربیت کے مراحل مکمل کریں گے۔ کرنل کرٹس کنگ نے اس امر کا اظہار اس بارے میں اپنے ٹویٹ کے ذریعے جاری کردہ ویڈیو میں کیا ۔امریکہ نے اپنے جدید ترین پیٹریاٹ میزائل روس کے خلاف یوکرینی فوج کو دینے کا اعلان دسمبر 2022 میں کیا تھا۔ تاہم اس کی تربیت کے لیے ضروری تھا کہ یوکرینی فوجیوں کو امریکہ بلایا جائے۔یوکرین جس نے حالیہ مہینوں میں شدید روسی حملوں کا سامنا کیا ہے اور اپنے سول انفراسٹرکچر کا بد ترین نقصان برداشت کیا ہے۔ ان پٰیٹریاٹ میزائلوں کے لیے کافی دیر سے زور دے رہا تھا۔ اب امریکہ کے اس کے حق میں فیصلے سے یوکرین کو کافی بڑی کامیابی ملی ہے۔کرنل کرٹس کنگ نے اپنے ٹویٹ میں امریکہ پہنچنے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا ہے۔ تاہم اسی ماہ امریکی حکام نے بتایا تھا کہ 90 سے 100 کے درمیان یوکرینی فوجی پیٹریاٹ میزائل کی تربیت لینے امریکہ آئیں گے۔۔رے تھیون کمپنی کا بنایا ہوا ایم آئی ایم 104 پیٹریاٹ میزائل بنیادی طور پر ہوا میں اڑنے والے حملہ آور طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ہے۔ لیکن بعد ازاں اس کو بلیسٹک میزائل حملوں کو بھیی فضا میں ہی ناکام بنانے کی صلاحیت سے بھی لیس کر دیا گیا ۔یہ امریکی پیٹریاٹ میزائل پہلی خلیج جنگ میں کافی کامیابی پا چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں