اسلام آباد(نیوزڈیسک)19 رکنی نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر آصف علی زرداری نے نو منتخب کابینہ کا حلف لیا . اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج شام کو طلب کر لیا ۔، صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔ پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلم دان سونپے جائیں گے ،
وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی آج مقرر کئے جائیں گے ۔ وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو شامل کیا جائے گا، امیر مقام، اوہس لغاری اور جام کمال بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے جبکہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے،
عمرسیف معاون خصوصی ہوسکتے ہیں اور درجہ وزیرمملکت کا ہوگا۔حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو دو اور مسلم لیگ (ق) کو ایک وزارت ملنے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ، احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، ۔خواجہ آصف کو وزارت دفاع، عطااللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات و نشریات، اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور سرادر یوسف کو وزیر مذہبی امور کا قلم دان دیا جائے گا،
امیر مقام، اویس لغاری، جام کمال اور احد چیمہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے، سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلم دان سونپے جانے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس شام پانچ بجے ہوگا۔