اہم خبریں

دنیا کیلئے نیا خطرہ،امریکہ کا تیز ترین ہائپر سونک بمبار طیارہ بنانے کا منصوبہ تیار

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی حکومت کا فضائی بیڑے میں ایک ایسا ہائپر سونک بمبار طیارہ بنانے کا منصوبہ تیار جو 11265 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

33 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز لاگت کے ’پروجیکٹ میہیم‘ نامی منصوبے کا مقصد تیز رفتار بمبار طیارہ تیار کرنا ہے جوجدید فضائی دفاع کی آنکھوں میں دھول جھونک سکے۔خفیہ منصوبے کے متعلق بہت محدود معلومات سامنے آئی ہیں تاہم امریکی ایئر فورس معاہدے کے مطابق ’میہیم‘ متعدد مشن جو سروے اور حملہ کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌لیبیا کا انٹرنیشنل ہوائی اڈہ دھماکوں گونج اٹھا، ہر طرف دھواں پھیل گیا

اس طیارے میں2 قسم کے ہتھیار نصب ہوں گے۔ ہائپر سونک ڈرون بھی شامل ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے دشمنوں کے علاقوں کا سروے آسانی سے کیا جاسکے گا۔ ’لارج یونیٹیری پے لوڈ‘ اور ’ایریا افیکٹ‘ نامی ہتھیار ممکنہ طور پر میزائلوں کی جانب اشارہ ۔سامنے آنے والی معلومات کے مطابق یہ طیارہ آواز کی رفتار سے 10 گُنا زیادہ تیز یعنی 11265 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں