لاہور(نیوزڈیسک)شائقین کرکٹ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی بولنگ کے ساتھ ساتھ ان کی حس مزاح سے بھی خاصے محظوظ ہوتے ہیں لیکن اب دھانی نے پتنگ بازی کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کی۔ٹوئٹر پر دھانی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کھتیوں میں بچوں کے ساتھ پتنگ بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے،دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بچپن میں، میں نے اپنے شہر میں آنے والی بہت سی پتنگیں لوٹیں، ہمارا گاؤں لاڑکانہ شہر کے بالکل قریب ہے جہاں ہمیں ہوا کے زور سے بہت سی پتنگیں ملتی تھیں، آج ایک بار پھر میں نے تیزی سے پتنگ لوٹ لی، ان بچوں کے ساتھ برا ہوا جنہیں مجھ جیسا مقابل ملا۔ ایک اور ٹوئٹ میں دھانی نے بچوں کے ساتھ مختلف تصاویر بھی شیئر کی اور تمام بچوں کو اپنا گینگ قرار دیا۔














