لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار
مزید پڑھیں:خصوصی حیثیت منسوخی ،مودی پہلی بار زیر قبضہ کشمیر کا دورہ کریں گے
دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔اشتہاری قررا دئیےگئے دیگر ملزمان میں محمد قاسم
،ملک حیدر، ثمر اور عدنان اشرف شامل ہیں۔دوران سماعت پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ ان ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔