اہم خبریں

پی سی بی کاشعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی بہتری کیلئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کردیا۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی شاہد آفریدی کے بعد اب راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کرنے پر غور کررہی ہے، انہیں آنے والے دنوں میں اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔پی سی بی حکام کی جانب سے شعیب اختر سے باقاعدہ طورپر رابطہ بھی کیا گیا ہے تاکہ ان کی رضامندی معلوم کی جاسکے۔سابق فاسٹ بولر ملکی کرکٹ کی بہتری کے لیے بورڈ حکام کے ساتھ کام کرنے کے لیے گرین سگنل بھی دے چکے ہیں، جلد لاہور میں پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے شعیب اختر کی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں انہیں نئی ذمہ داریوں کی پیشکش کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں