اہم خبریں

پہلا ون ڈے، آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

برسبین(مانیٹرنگ رپورٹ)آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8وکٹ سے شکست دے دی،برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40اوورز میں8وکٹ کے نقصان پر 160رنز بنائے ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 40 اوورز میں 158رنز بنانے تھے،میزبان آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز کا ہدف 29 ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا,پاکستان کی ندا ڈار 59اور بسمہ معروف 28رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی بران اور جوناسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،میگ لیننگ نے 6ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی ہے،واضح رہے کہ برسبین میں وقفے وقفے سے بارش جاری تھی، جس کے باعث میچ 40اوورز تک محدود کیا گیا۔

متعلقہ خبریں