اہم خبریں

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 115نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

پشاور ( اے بی این نیوز     )خیبر پختونخوا اسمبلی کے 115نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا،سپیکر مشتاق غنی نے حلف لیا،نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوربھی موجود تھے،اجلاس سے قبل ایوان میں شدید بدنظمی،پی ٹی آئی کارکن زبردستی اسمبلی ہال میں داخل،ارکان اسمبلی اور کارکنوں میں دھکم پیل،اسمبلی کی گیلری

مزید پڑھیں :مخصو ص نشستو ں پر دوسری جماعتوں نے ہمارا حصہ مانگ لیا، بیر سٹر علی ظفر

میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہال کے اندر سے ن لیگ کی ثوبیہ شاہد پر لوٹا، بال پوائنٹ، کاغذ، خالی بوتل اور جوتے پھینکے، ثوبیہ شاہد ہال میں موجود لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں،بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر کیلئے بابر سلیم کو نامزد کر دیا ،اس سے قبل سپیکر کیلئے

مزید پڑھیں :ہمارا مینڈیٹ جعلی ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر ،ہمیں دھوکہ دیاگیا، گورنرکامران ٹیسوری کی آڈیو لیک

اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کانام لیاجارہاتھا،ذرائع کے مطابق پارٹی میں عاقب اللہ کی نامزدگی پر تحفظات کے پیشِ نظر فیصلہ تبدیل کیا گیا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا،آج شام 5بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے

متعلقہ خبریں