بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے پر 100 سے زائد کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔ سوزو انڈسٹریل پارک ٹریفک پولیس نے اطلاع دی کہ سوزو ایکسپریس وے پر متعدد گاڑیاں سڑک پر برفباری کی وجہ سے پھسلن کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے ایکسپریس وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چین ، عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
گزشتہ چند ہفتوں سے چین کے بڑے حصے سردی کی لہروں، برفانی طوفانوں اور برفیلی بارش کی لپیٹ میں ہیں۔ طوفانی بارش سے ٹرانسپورٹ متاثر ہو رہی ہے۔چینی محکمہ موسمیات کی وارننگ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 260 سے زیادہ ہوائی اڈوں میں سے 34 نے دھند اور برف باری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔















