غزہ( نیوز ڈیسک )فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جنگی طہاروں کی رفع اور خان یونس میں شدید بمباری جاری ہے، اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 25 فلسطینی شہید ہوگئے ،متعدد زخمی ہوگئے
مزید پڑھیں:انتخابی عذر داریاں،پنجاب میں ٹریبونل قائم
قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ موت کی جگہ بن گئی ہے، انسانی صورتحال مزید خراب ہورہی ہے،
جبکہ خان یونس کے العمل اسپتال میں اسرائیلی محاصرے کے 30 ویں روز فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے اسپتال کی سنگین صورتحال سے خبردار کیا ہے ۔اسکے علاوہ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ کاکہنا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے
پاس گزشتہ 3 ہفتوں سے کھانے کیلئے صرف جانوروں کا چارہ ہے ، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 29 ہزار 313 فلسطینی شہید اور 69 ہزار 333 زخمی ہوچکے ہیں۔















