اہم خبریں

عوام کےمینڈیٹ کی توہین کی گئی،بیرسٹرسیف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنماتحریک انصاف بیرسٹرسیف نے کہاس ہے کہ ہم نےپہلے کہہ دیاتھا الیکشن دھاندلی زدہ ہوں گے،ہمارے مینڈیٹ کوچھین کردوسری پارٹیوں کودے دیاگیا،ہم نےشکست کوتسلیم نہیں کیا،انصاف کےحصول کیلئےہم عدالتوں میں بھی گئے،ہم اپوزیشن میں رہ کر ان کابھرپورمقابلہ کریں گے،ہمارے انتخابی نظام میں بہت سی کمزوریاں پائی جاتی ہیں،فارم45کےتحت الیکشن کےنتائج مرتب رنےچاہئیں،
سابق کمشنرراولپنڈی نےچیف الیکشن کمشنرپرسنگین الزامات لگائے،

مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی نےسیاسی جماعتوں سےرابطوں کی ہدایت کر دی

چیف الیکشن کمشنرنے اس کےباوجودااستعفیٰ نہیں دیا،پاکستان کےعوام کےمینڈیٹ کی توہین کی گئی،ہمیں کئی چیلنجزکاسامناتھااس کےباوجودالیکشن میں حصہ لیا،سپریم کورٹ نےہم سےبلےکانشان واپس لےلیا،ہم نےانٹراپارٹی الیکشن کرائےتھےلیکن انہیں تسلیم نہیں کیاگیا،ہمارےہاتھ پاؤں باندھ کرپانی میں پھینکاگیا،انصاف کےتقاضوں کےمطابق فیصلےکیےجائیں توبانی پی ٹی آئی جیل سےباہرہوں،قانون کاغیرقانونی استعمال کیاجارہا ہے،لوگوں کےحقوق غضب کیےجارہےہیں،اگرپی ڈی ایم کی کارکردگی پچھلے16ماہ والی رہی توان کامحاسبہ کریں گے،ہم چوری کےمینڈیٹ سےبننےوالی حکومت کامقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں