اہم خبریں

چین، بھارت 21 کور کمانڈ مذاکرات، چھینے گئے علاقوں سے دستبرداری اور امن قائم رکھنے پر اتفاق

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت اور چین کی 21 ویں کمانڈ سطح کے مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ممالک کا ایک دوسرے سے رابطے برقرار رکھنے پراتفاق کیا گیا۔ دونوں فریقین نےمتعلقہ فوجی اور سفارتی ذرائع سے رابطے بڑھانےپر اتفاق کیا جبکہ عبوری مدت کے دوران سرحدی علاقوں میں زمینی امن و سکون کو برقرار رکھنے کی یقین دھانی بھی کروائی ۔

بھارت اور چین کے درمیان کور کمانڈر سطح کا 21 واں دور لداخ کے علاقہ لیہہ ضلع میں چشول-مولڈو سرحدی پوائنٹ پر ہوا۔دونوں ممالک کے درمیان مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے ساتھ باقی ماندہ علاقوں میں مکمل طور پر دستبرداری پر بات چیت کی گئی ، جسے بھارت-چین سرحدی علاقوں میں امن کی بحالی کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ اکتوبر میں، ہندوستان-چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 20 واں دور ہندوستان کی طرف چشول-مولڈو بارڈر میٹنگ پوائنٹ پر بلایا گیا تھا۔

فوجی مذاکرات کے پچھلے دور میں، ہندوستانی فریق نے ڈیپسانگ اور ڈیمچوک کے جڑواں میٹنگ پوائنٹس پر دیرپا مسائل حل کیلئے سخت دباؤ ڈالا گیا۔2020 میں کور کمانڈر کی سطح پر بات چیت کے آغاز کے بعد سے دونوں فریقوں نے کامیابی کے ساتھ پانچ سرحدی پوائنٹس – گالوان، پینگونگ تسو کے شمالی اور جنوبی کنارے، اور گشتی پوائنٹس (PP) 15 اور 17A سے گوگرا-ہاٹ اسپرنگس کے حوالے سےگفتگو کی گئی ۔

متعلقہ خبریں