اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں، الیکشن میں ملک بھرسے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ہمارے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں پارٹی پی ٹی آئی لکھا تھا، ہمارےامیدواروں کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کہا جاتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں میں ہمارے امیدوار سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کریں گے، ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے۔
مزیدپڑھیں:ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں خصوصی نشستوں کے لیے درخواست دائر کریں گے، الیکشن کمیشن میں آج امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کے دستاویز جمع کروادیں گے۔















