نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میںبیوی نے شوہر کے موبائل چھیننے پر خودکشی کرلی،
بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی رہائشی خاتون رچنا ساہو کو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کا استعمال بے حد پسند تھا، دن بھر گھنٹوں گھنٹوں خاتون موبائل فون استعمال کرتی رہتی تھیں۔
یہی وہ عادت تھی جو کہ اس کے شوہر بھوپیندر کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی تھی۔ صورتحال سے تنگ آ کر شوہر نے اہلیہ کا موبائل ہی چھین لیا، جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے مذاکرات پر پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا ہوگئے
تاہم اہلیہ کے اصرار پر بھی بھوپیندر نے موبائل فون نہ دیا، جس کے بعد دلبرداشتہ ہو کر رچنا نے خودکشی ہی کر لی۔















