اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی کااظہارکردیا،
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے ، صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ۔
مزیدپڑھیں:یوکرین کا روس کے 3 بمبار طیارے مارگرانے کا دعویٰ
پیپلز پارٹی اور ن لیگ بلوچستان میں مل کر حکومت بنائیں گی، وزیرِ اعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہو گا۔
چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔















