ماسکو(نیوزڈیسک)ایک عرصے سے جیل میں قید روس کے سب سے مشہور اپوزیشن لیڈر ایلکسی نوالنی جمعہ کو انتقال کر گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمالو نینٹس ڈسٹرکٹ کی وفاقی پینی ٹینٹیاری سروس نے اپنے بیان میں بتایا کہ نوالنی آج کھارپ کی آئی کے۔3 کالونی میں چہل قدمی کے بعد اچھا محسوس نہیں کررہے تھے اور کچھ دیر بعد بے ہوش ہو گئے جس کے بعد دوبارہ ہوش میں نہ آ سکے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی انتخابات ، دھاندلی کے الزامات پر تشویش ہے ،امریکہ
بیان میں کہا گیا کہ ان کو ہوش میں لانے کی بہت کوششیں کی گئیں جو کارگر ثابت نہ ہو سکیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔















