راولپنڈی(نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا جبکہ عاقب اللہ امیدوار برائے اسپیکر کے پی اسمبلی نامزد کردیا،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بانی تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پوری مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ کی کامیابی ،عون چوہدری کی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس
انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ، بانی پی ٹی آئی پورے ملک میں احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے، عمران خان نے مجھے اسائنمنٹ دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کروں
، مولانا فضل الرحمن، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے بات کروں گا۔اس موقع پر بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے۔















