اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا، جس کے دوران خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف اپوزیشن نے احتجاج کیا۔
اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ محمود بشیر ورک اڑھائی سال آپ کے ساتھی رہے، وہ دنیا سے چلے گئے لیکن آپ کو سیاست کی پڑی ہے۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی رکن اسمبلی کے انتقال پر دعا کے لیے اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر کو اس ایوان کا بھی جنازہ نکل چکا ہے۔
پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاوس میں احتجاج
اپوزیشن رہنماؤں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف نعرے بازی کی🚨🚨 https://t.co/xX2LVzED1K— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) October 13, 2026
اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس روایت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ہم اس وقت محمود بشیر ورک کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
اسپیکر ایاز صادق نے مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران بہت کچھ دیا گیا، لیکن اپوزیشن تیار نہیں تھی۔ اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر اپوزیشن کا احتجاج جاری رہا۔
مزید پڑھیں:ایمل ولی کا سعودی ولی عہد کو خط، اے این پی کا اہم پیغام جاری















