اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) کے 14 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کردی گئی،
ترقی پانے والے افسران کو ڈائریکٹرز کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:وفاق اور پنجاب کے وزرا،نام سامنے آگئے
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد واصف ڈائریکٹر آپریشن ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر ،شکیل انجم ہیڈ کوارٹرز سے نیب راولپنڈی ،محمد آفاق کراچی سے سکھر ، عمیر اسلم نیب خیبرپختونخوا سے بلوچستان ، اختر علی ہیڈ کوارٹرز سے نیب خیبر پختونخوا،شفقت محمود راولپنڈی، جواد احمد کراچی سے بلوچستان اور رانا محمد علی کو ہیڈ کوارٹرز سے نیب کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔















