اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزارت صحت نے ڈاکٹروں کو وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس تجویز کرنے سے روک دیا۔
وفاقی وزارت صحت نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر اس پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کا مقصد غیر ضروری طور پر فوڈ سپلیمنٹس اور ملٹی وٹامنز تجویز کرنے سے روکنا ہے۔
مزیدپڑھیں:نئی حکومت کے لیے کونسا بڑا چیلنج،جانئے
مزید کہا گیا کہ ڈاکٹرز کو اوور دی کاؤنٹر پروڈکٹس نسخے میں لکھنے سے روک دیا گیا ہے، تاہم مریض فارماسسٹس کی مدد سے ملٹی وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس حاصل کر سکیں گے۔
فیصلے پر عمل درآمد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کروائے گی اور ڈریپ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔















