اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں۔ شیرافضل مروت کامیڈی شو تو کرسکتے ہیں، لیکن سنجیدہ سیاستدان نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی والوں کو پتہ چل گیا ہے کہ اب ان کی حکومت نہیں بن رہی۔کبھی کہتے ہیں 160 سیٹیں ہیں، ہوا میں باتیں کرتے ہیں، انہیں خود بھی نہیں پتہ کتنی سیٹیں ہیں۔
شیر افضل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اگر موقف دینا بھی ہے تو کسی سنجیدہ شخص سے دلوائیں، شیر افضل مروت غیر سنجیدہ شخص ہیں ان کا دعویٰ بچگانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں، شیر افضل کی باتیں کامیڈی شو والی ہیں، میں تو انہیں سنجیدہ شخص نہیں سمجھتا۔
مزیدپڑھیں:پیپلز پا رٹی کو آ ئینی عہدے دے دیں، یہ نہیں ہو سکتا،عرفان صدیقی
اُن کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی سے رابطہ کرنا ہوتا تو کسی سنجیدہ شخص کے ذریعے رابطہ کرتے، ایک ایسا شخص جس کی سنجیدگی پر سوالات اٹھتے ہیں اس کے ذریعہ رابطہ کیوں کرتے۔















