اہم خبریں

راولپنڈی میں کہاں کہاں سستے رمضان بازار لگائے جائینگے؟جانئے

راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سبسڈی پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے سستی مارکیٹیں (بچت بازار) لگانے کی حکمت عملی تیار کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق سبسڈی والی اشیائے خوردونوش میں سبزیاں، پھل، گوشت، چکن، انڈے، آٹا، چینی، گھی اور تیل شامل ہوں گے۔

ضلع بھر میں ان مقامات پر سترہ مارکیٹیں قائم کی جائیں گی جن میں کمیٹی چوک، حیدری چوک، ڈھوک حسو، خیابان سرسید، علامہ اقبال پارک ڈبل روڈ، گلزار قائد، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ چوک، مورگاہ، چوہڑ چوک، اور چونگی 22شامل ہیں۔

مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ، کلر سیداں، گوجر خان اور ٹیکسلا کی تحصیلوں میں چھ اضافی بازارلگائے جائینگے

شہر اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں 24 ہینڈ کارٹ بازاروں کو ماہ مقدس کے لیے سبسڈی والے ضروری سامان کی فروخت کے مراکز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

یہ رمضان سستا بازار 25 شعبان کو لگائے جائیں گے اور رمضان المبارک کے اختتام تک فعال رہیں گے۔

20 رمضان سے انہی بازاروں کو عید بازار قرار دیا جائے گا۔ وہ تہوار کی اشیاء اور عید کی دیگر ضروری اشیاء بشمول بچوں کے لیے فینسی لباس پیش کریں گے۔

مزیدپڑھیں:حکو مت سا زی،وزارتوں کی تقسیم شروع

حکومت سستے رمضان بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں تجویز کرے گی۔ روزہ داروں کی سہولت کے لیے، ہر سستے رمضان بازار میں چینی کا ایک مخصوص سٹال لگایا جائے گا، جبکہ بازاروں کے قریب کھڑے ٹرکوں سے آٹا فراہم کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نےبتایاکہ ہر رمضان بازار کا ایک الگ انچارج ہوگا جو قیمتوں اور سیکیورٹی کی نگرانی کرے گا۔

متعلقہ خبریں