اہم خبریں

یاسمین راشد کی پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کو وارننگ

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت می پیشی کے موقع پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں، اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا ٹرائل شروع ہوگیا۔

پی ٹی آئی رہنما سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

مزیدپڑھیں:بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ ظلم کے خلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح ووٹ دیا عوام کی مشکور ہوں، بانی پی ٹی آئی کی آواز پر آپ سب نے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔

متعلقہ خبریں