اہم خبریں

بلوچستان میں ن لیگ کو سپیکر، جے یو آئی کو گورنر شپ کی آفر

کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے مختلف فارمولوں پر غور شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ملکر حکومت بنائے گی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن وفاق کی طرز پر اڑھائی اڑھائی سال کیلئے وزارت اعلیٰ سنبھالیں گی،

وفاق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اتحاد نہ ہوا تو بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی حکومت بنائے گی۔

مزیدپڑھیں:پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کو وزیرااعظم کا امیدوارنامزدکردیا

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو سپیکر شپ جبکہ جے یو آئی کو گورنر شپ دینے کی بھی پیش کش کی ہے،

دونوں جماعتیں پیش کش کو قبول کرتی ہیں تو وزارت اعلیٰ پاکستان پیپلزپارٹی کے حصے میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں