اہم خبریں

آر آوز غائب ہیں، گھروں میں بھی موجود نہیں، تیمور سلیم جھگڑا

آر آوز غائب ہیں، گھروں میں بھی موجود نہیں، تیمور سلیم جھگڑا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ آر آوز غائب ہیں، ان کے فون بند ہیں اور وہ گھروں میں بھی موجود نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پورے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے سویپ کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 45 کو سائیڈ پر رکھ کر انکے برعکس فارم 47 کا رزلٹ بنایا گیا ہے۔ میرے مخالف امیدوار کے 16 سو ووٹ کو بڑھا کر اس کو جتوایا گیا ہے۔ میرے پاس سارے فارم 45 موجود ہیں، الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی ہے۔

مزیدپڑھیں:پنجاب اسمبلی کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج پر ایک نظر

انکا کہنا تھا کہ نور عالم خان کو بھی جتوادیا گیا، ہائیکورٹ میں پہلے ہی درخواست دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں