اہم خبریں

ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا، سید علی بخاری عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) این اے 48 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی بخاری انتخابی نتائج کیخلاف عدالت پہنچ گئے۔ این اے 48 کے انتخابی نتائج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے۔

آج ہی سماعت کرنے کی استدعا ۔ آزاد امیدوار سید علی بخاری کا کہنا تھا کہ تمام فارم 45 موجود ہیں، ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا،ہم 53ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے۔

گزشتہ روز این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے بھی علی بخاری کی جیت کا دعویٰ کیا تھا۔این اے 47 کے انتخابی نتائج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے گئے، آزاد امیدوار شعیب شاہین نے بھی درخواست دائر کر دی۔

متعلقہ خبریں