اہم خبریں

بھارت،ڈیلیوری بوائے کتے کے خوف سے تیسری منزل سے کود گیا

حیدر آباد (نیوزڈیسک)بھارت کے شہر حیدر آباد میں کھانا ڈیلیور کرنے آنے والا نوجوان کسٹمر کے کتے کے خوف سے عمارت کی تیسری منزل سے کود گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ رضوان ایک اپارٹمنٹ میں کھانا ڈیلیور کرنے پہنچا، دروازہ کھٹکھٹانے پر گھر میں موجود پالتو کتا اس کی طرف دوڑا جس سے گھبرا کر اس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔فوڈ ڈیلیوری کرنے والے لڑکے کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جس کے بعد کسٹمر نے اسے اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران وہ چل بسا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے نوجوان کے اہلِ خانہ کی شکایت پر پولیس نے کسٹمر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ خبریں