اہم خبریں

آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر بھی گرفتار

مظفرگڑھ(نیوزڈیسک) آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ سابقہ ایم این اے مہناز اکبر عزیز گرفتار، مہناز اکبر عزیز اور اُن کے بیٹے میکال عزیز کو آر او آفس ظفروال سے حراست میں لیا لے لیا،اہلیہ دانیال عزیز نے کہا تھا کہ آر او کا کہنا ہے کہ عملہ سامان لے کر نہیں پہنچا

رزلٹ کہاں سے دیں، آر او کا کہنا ہے کہ 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ ابھی تک نہیں پہنچا۔ گزشتہ روز شکر گڑھ پولیس نے این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں تاہم الیکشن 2024 میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر اُنہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں