اہم خبریں

ریٹرنگ افسران رات2 بجے نتائج جاری کرینگے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں الیکشن کا عمل جوش وخروش سے جاری ہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرن آئوٹ بارہ بجے تک کم رہا تاہم دو بجے کے بعد بڑھ گیا ۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج آنے کے بعد ہی انائونس کرنا مشکل ہوگا تاہم ریٹرنگ افسران نے رات 2 بجے تک نتائج جاری کرناہیں

نتائج رات 2 بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں۔ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر موبائل سروس بند کی گئی ، موبائل سروس بحال کرنے کے احکامات جاری کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہناتھا کہ ریٹرنگ افسران نے رات 2 بجے تک نتیجہ جاری کرناہے

نتیجہ رات 2 بجے سے پہلے بھی آ سکتا ہے ۔ عوام کو حتمی پولنگ سکیم جاری ہوتے ہی اپنا ووٹ چیک کرلینا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن نے بے بسی کا اظہار نہیں کیا بلکہ وہ پہلے کی طرح ہی مضبوط ہے

متعلقہ خبریں