اہم خبریں

انٹرنیٹ کی بندش مشکوک، باریک واردات پر تحفظات ہیں،بیرسٹر گوہر

پشاور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی اچانک بندش مشکوک معاملہ ہے الیکشن کمیشن کے انتظامات سے مطمئن نہیں ہیں، آبائی حلقے میںحق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا جوش و خروش پی ٹی آئی کیساتھ ہے۔ خواتین گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے جائیں۔

مزید پڑھیں:‌پولنگ کا وقت بڑھایا جائے گا یا نہیں، ممبر الیکشن کمیشن کا اہم بیان جاری

انہوں نے کہا کہ الیکشن انتظامات سے قطعی طور پر مطمئن نہیں ہوں۔ ابھی تک جو اطلاعات ہیں وہ مایوس کن ہیں۔ انٹرنیٹ سروس بند ش سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ۔ورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عوام کی خاطر جیل میں ہیں۔ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے بہت بڑا نقصان ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں