اہم خبریں

جے یوآئی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو فضل الرحمان کے سامنے تھپڑ دے مارا

کرک ( نیوز ڈیسک ) انتخابی جلسے کے دوران ضلعی امیر نے پارٹی جنرل سیکریٹری کو تھپڑ ماردیا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی ایف کا کرک میں جلسہ منعقد تھا، اس انتخابی جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن مہمان خصوصی تھے،جوں ہی مولانا فضل الرحمٰن خطاب کی غرض سے اسٹیج پر آئے اور ضلعی امیر نے پہلے تو مولانا تو پھولوں کا ہار پہنایا
مزید پڑھیں:ماسکو میں بھارتی سفارت خانے میں پاکستانی جاسوس گرفتار

اور ساتھ ہی گلے بھی لگ گئے،اسی دوران گلے لگتے ہی ضلعی امیر نے مولانا فضل الرحمٰن کے عقب میں کھڑے جنرل سیکریٹری کے منہ تھپڑ رسید کر دیا، اگرچہ تھپڑ رسید کرنے میں وہ ناکام رہے، تاہم اس کے باوجود وہ سب کی توجہ خوب حاصل کر گئے

،اس پوری صورتحال کو خود مولانا نے بھی محسوس کیا مگر اسے نظر انداز کر دیا، جبکہ موقع پر موجود کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

متعلقہ خبریں