اہم خبریں

اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن، سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے کروڑوں روپے کی ریکوری

اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن، سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے کروڑوں روپے کی ریکوری

گوجرانوالہ (اے بی این نیوز) سابق سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ اظہر چیمہ کے خلاف رشوت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تفتیش کے دوران رشوت کی رقم اور قیمتی گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اظہر چیمہ کا کیس محکمہ اینٹی کرپشن کے لیے ایک ٹیسٹ کیس تھا۔ ان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک کروڑ روپے نقدی اور تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی دو گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مجموعی طور پر تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے، جبکہ تمام برآمد شدہ رقم اور دیگر اشیا مقدمے کے مدعی افضل چیمہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

پریس کانفرنس میں جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف رشوت کی شکایت سامنے لانے والے مقدمے کے مدعی بھی موجود تھے۔ انہوں نے ریکوری پر اینٹی کرپشن حکام کا شکریہ ادا کیا۔

اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن، سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے کروڑوں روپے کی ریکوری

واضح رہے کہ اظہر چیمہ کو 20 اگست کو ساڑھے چار کروڑ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

دوسری جانب گوجرانوالہ کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اظہر چیمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو شکست دے دی

متعلقہ خبریں