دبئی (اے بی این نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، بھارت نے مطلوبہ ہدف 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی اسپنرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے۔ شری چرانی اور پریما راوت نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث پاکستان کی پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار نے 14 جبکہ منیبہ علی نے 13 رنز بنائے، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔ 55 رنز پاکستان ویمن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک کا کم ترین اسکور ہے۔
Unchanged team for today’s match 🇵🇰#PAKvIND | #AsiaCup | #BackOurGirls pic.twitter.com/6Bhc3xsVmX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2026
اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے گروپ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
بھارت نے 56 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے میچ 7 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔ بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے بھی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کے لیے یہ میچ سیمی فائنل میں رسائی کے حوالے سے اہم تھا، جبکہ بھارت اس سے قبل ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا تھا۔
مزید پڑھیں:حج اسکیم کی آخری تاریخ کا اعلان، عازمین کے لیے بڑی خبر















