لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے نمبر پلیٹ سے متعلق اہم سہولت کا اعلان کردیا۔
محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹ کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، جبکہ شہری محکمہ ایکسائز کے مقررہ ڈیزائن اور معیار کے مطابق اپنی نمبر پلیٹ خود تیار کرواسکیں گے۔
حکام کے مطابق نمبر پلیٹ سفید میٹل کی ہونی چاہیے، جس پر سیاہ رنگ کے واضح حروف اور ہندسے درج ہوں۔
محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹ کے لیے درج ذیل سائز مقرر کیے ہیں:
لمبی نمبر پلیٹ: 205 × 70 ملی میٹر
چوکور نمبر پلیٹ: 200 × 170 ملی میٹر
محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکلوں پر مقررہ سائز اور معیار کے مطابق نمبر پلیٹ لگوائیں اور غیر معیاری نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کریں۔
حکام نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور محفوظ سفر یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک سے آنے اور جانے والے مسافر ہوشیار، نئی شرط عائد















