اہم خبریں

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنیکا کوئی امکان نہیں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد( اے بی این نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ کے پی اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی ہونے کاکوئی امکان نہیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے،الیکشن کمیشن اجلاس کے بعد میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجا نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے ، وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی، آر ٹی ایس کی بجائے الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال شفاف انتخابات کیلئے ہے،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اہم اجلاس طلب کیا تھا۔

متعلقہ خبریں