اہم خبریں

پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت جانئے؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں آج پیٹرول 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 378 روپے 05 پیسے فی لیٹر ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 5 ستمبر سے 7 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کی کمی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 مرتبہ کمی ہوئی اور 19 مرتبہ اضافہ کیا گیا، وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 10 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 22 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: یوم دفاع وشہدائے پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

متعلقہ خبریں