کراچی (اے بی این نیوز) خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 2 ہزار 367 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1.30 فیصد کمی کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 78 ہزار 138 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 74 ہزار 515 پوائنٹس رہی۔
ہفتہ وار کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص بازار میں 3.8 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 166 ارب روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر عوامل کے باعث سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ برقرار رہا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر منفی رجحان دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن، سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے کروڑوں روپے کی ریکوری















