اہم خبریں

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس، ہندو شادی بل 2015 متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہندو شادیوں کی رجسٹریشن شرو ع ،متعلقہ محکموں کو ایک ماہ میں رولز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت ۔قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے ہندو شادی بل 2015 کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے ہندو میرج بل 2015 کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق پنجاب کے رکن ندیم اشرف نے ہندو شادیوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو نوٹس جاری کر دیئے۔صوبائی لوکل گورنمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد ساجد بشیر اور انسانی حقوق و اقلیتی امور کی ڈپٹی سیکرٹری عائشہ پسن نے سماعت کے دوران بتایا کہ ہندو میرج ایکٹ 2017 کے رولز تیار کئے جا رہے ہیں
مزید پڑھیں: چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ جاری کردیا
جس کے بعد ہندو شادی کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔کمیشن کے رکن نے متعلقہ محکموں کو فروری کے آخر تک رولز کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ہندو برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا اور انہیں شادی کی رجسٹریشن کا بنیادی حق مل جائے گا۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بچوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہو جائے گا، جو ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

متعلقہ خبریں