اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ معاون وکیل نے بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔جسٹس منصور نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں62 ون ایس کا حوالہ دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہےکہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔جسٹس منصور نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہرکو فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا، جسٹس جمال نے کہا کہ لگتا ہے حماد اظہر سرینڈر نہیں کرنا چاہتے۔بعد ازاں حماد اظہر کے وکیل نے عدالت سے اپیل واپس لے لی اور سابق وزیر نے انتخابات سے دستبرداری کا بھی اعلان کردیا۔واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے۔

متعلقہ خبریں