سیالکوٹ ( اے بی این نیوز )ریاست پرحملہ کرنے والوں کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہیے، سنا ئی گئی سزا کم ہے۔ لیگی رہنما و ں کا فیصلے پر رد عمل ، خواجہ آصف نے کہا یہ عدالتی فیصلہ ہے اس کا احترام ہونا چاہیے ،قانون کے تحت ریلیف کا قانونی طریقہ ہے
وہ استعمال کرسکتے ہیں، رانا ثنااللہ نے کہا سائفر کو پبلک کرنا ریاستی مفادات کیلئے نقصان دہ عمل تھا،،حساس دستاویز کو عوام میں لہرانے سے ریاستی مفادات کو نقصان پہنچا، ، مصدق ملک بو لے ملک کے سیکریٹ کو پبلک کرنے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، میرا موقف واضح ہے
کہ ہر شہری کو انصاف ملنا چاہیے ،سائفر سے متعلق تمام گوہان کے بیا نات ریکارڈ ہوچکے ہیں،تمام گواہان نے یہ بتایا کہ ہم نے وزیراعظم کو سائفر پبلک کرنے سے منع کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو جرم کیا اس کے مطابق کم سزا سنائی گئی ، سائفر کیس میں سزا زیادہ سنگین ہوسکتی تھی ۔















