اہم خبریں

سابقہ حکمران حساب دینے کی بجائے مزید باریاں مانگ رہے ہیں،سراج الحق

لاہور(نیوزدیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتدار ملا تو کسی وزیر، گورنر اور بیوروکریٹ کو بڑا گھر نہیں دیں گے۔ انگریز کے نظام کو بدلنا ہوگا۔ ہم اسلامی نظام دیں گے، کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔ سابق حکمران حساب دینے کی بجائے مزید باریاں مانگ رہے ہیں۔ کرپٹ حکمرانوں کی جگہ ایوانوں میں نہیں، جیل میں ہونی چاہیے۔پیر کوجاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ عوام کا پیسہ حکمران اشرافیہ کے پروٹوکول پر خرچ ہو رہا ہے۔ ملک 80 ہزار ارب روپے کا مقروض ہے اور دو کروڑ لوگ بے گھر ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انگریز کے نظام کو بدلنا ہوگا۔ ہم اسلامی نظام دیں گے، کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ سابق حکمران حساب دینے کی بجائے مزید باریاں مانگ رہے ہیں۔ کرپٹ حکمرانوں کی جگہ ایوانوں میں نہیں، جیل میں ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں