اہم خبریں

برکینا فاسو میں مسجد پرمسلح افرادکا حملہ، 9 نمازی شہید

اوگاڈوگو(نیوزڈیسک)افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کرکے 9 نمازیوں کو شہید کردیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کی فراہم کردہ معلومات میں بتایاگیاکہ نامعلوم مسلح افراد نے سحل علاقے کے فالاگونتو ضلع کی ایک مسجد پر شام کی نماز کے دوران حملہ کیا، واقعے میں 9 افراد شہید ہوگئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں