نیویارک(نیوزڈیسک)50 ہزار سال میں پہلی مرتبہ سبز دم دار تارہ ایک بار پھر زمین کے گرد موجود مدار میں داخل ہو چکا ہے جو آج رات زمین سے قریب ترین ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دم دار تارہ جیسے جیسے سورج کے قریب جاتا جائے گا، خلا میں جلتا جائے گا اور اپنے پیچھے سبز رنگ کی پُرکشش روشنی چھوڑے گا جس کا نظارہ آج رات ممکن ہوسکے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایسا ہی ایک دم دار تارہ مشتری کے مدار میں داخل ہوا تھا جس کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ یہ سیارچہ ہے لیکن جیسے جیسے یہ سورج کے قریب آتا گیا تو اس کی برف پگھلتی رہی اور بلآخر جل کر منفرد روشنی چھوڑ گیا تھا۔















