بونیر( اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے جنرل نشست پر الیکشن لڑنے والی ڈاکٹر سویرا پرکاش نے اپنے لیے نامناسب تبصرے نہ کرنیکی درخواست کی ہے،سویرا پرکاش پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گی، 25 سالہ ڈاکٹر نے پی کے 25 بونیر اور صوبائی و قومی اقلیتی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،ڈاکٹر سویرا پرکاش نے سوشل میڈیا پر اپنی سپورٹ کرنے کا سہرا بونیر میں اپنے حامیوں کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے امیج کو بہتر کرنے کی اجتماعی کوشش ہے، لیکن کچھ لوگوں کے برے تبصرے اسے برباد کر سکتے ہیں،سہیل نور خان نامی صارف کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو بیان سویرا نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بدھ کے روز اپ لوڈ کی گئی 4 منٹ کی اس ویڈیو کو 40 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔















