اسلام آباد(نیوزڈیسک)خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (SIFC) کی 8ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا دوسرا سیشن (Session) باقی وزارتوں کے ایجنڈا پوائنٹس (Agenda Points) پر غور کرنے کے لیے 25 جنوری 2024ء کو بلایا گیا اجلاس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کیاجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سطحی سرکاری حکام کی بھی شرکتمتعلقہ وزارتوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت (SIFC)کے تحت سیکٹورل پراجیکٹس (Sectoral Projects) اور پالیسی سطح (Policy Level) کےاقدامات پر پیشرفت پیش کی اور مستقبل کی کاوشوں کو آگے بڑھانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل پیش کیا گیاکمیٹی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کیلئے تنازعات کے حل کے فریم ورک (FrameWork) کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا جو ایک اہم پالیسی سطح (Policy level) کا اقدام ہےکمیٹی نے انسانی وسائل کی ترقی اور میگا انفراسٹرکچر پراجیکٹس (Mega Infrastructure Projects) میں سرمایہ کاری کی کوششوں کا بھی جائزہ لیاکمیٹی نے مختلف سٹیک ہولڈرز (Stakeholders) کو ہدایت کی کہ وہ بین الاقوامی معیارکے مطابق بہتررابطہ سازی، ضروری سروسز (Services) اور اچھی تربیت یافتہ لیبر فورس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کو تیز کریں آخر میں کمیٹی نے مختلف شعبوں کے پہلوؤں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مکمل بحث کی اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف پالیسی سطح (Policy Level) کے اقدامات کی سفارش کی















