راولپنڈی(نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیم کاجھنگی سیداں میں جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ۔ ممبر (آئی آر-آپریشنز) میر بادشاہ خان وزیر کی ہدایت پر اور چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کی نگرانی میں جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر سیل کر دیا ۔ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر ریاض خان نے چھاپہ مارا جو اسسٹنٹ ڈائریکٹر شجاعت خان اور ان کی ٹیم نے کیا۔
On the directions of Member (IR-Operations) Mir Badshah Khan Wazir and under the supervision of Chief Commissioner Regional Tax Office Rawalpindi, a counterfeit cigarette manufacturing factory was raided and sealed in the area of Jhangi Syedan. 1/2 pic.twitter.com/ajG8CPZeCK
— FBR (@FBRSpokesperson) January 24, 2024
آر ٹی او ٹیم نے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور جعلی سگریٹ برآمد کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا۔مزید کہا گیا کہ مذکورہ فیکٹری خفیہ طور پر ایک عمارت کے تہہ خانے میں بنائی گئی تھی، جہاں مختلف برانڈز کے جعلی سگریٹ تیار اور پورے پاکستان میں سپلائی کئے جاتے تھے۔
The RTO Team recovered machinery & counterfeit cigarettes worth millions of rupees & then sealed the factory. The factory was secretly built in the basement of a building, where counterfeit cigarettes of various brands were being manufactured and supplied all over Pakistan. 2/2 pic.twitter.com/I4iXB0y74v
— FBR (@FBRSpokesperson) January 24, 2024