اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجلی چوری روکنےکیلئےتمام ڈسکوز کیلئےپولیس فورس قائم کرنے کافیصلہ، نقصان والے ڈھائی ہزارفیڈرز کی مانیٹرنگ کی جائے گی ،بجلی چوری کو قابل دست اندازی جرم قرار دیا جائےگا،حکومت نے پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا ،آئی ایم ایف کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے کی یقین دہانی بھی کرادی گئی، توانائی شعبے میں اصلاحات سے ڈسٹری بیوشن لاگت میں کمی آئے گی۔















