لاہور( اے بی این نیوز) نگران حکومت پنجاب نے لاہور کے صحافیوں کو 3 اور 7 مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کردیا، ذرائع کےمطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا ،جس کے تحت 23 سو پلاٹوںکیلئے درخواستوں کی وصولی پیر سے شروع ہوگی،نگران وزیراعلی نے لاہور میں تقریب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں طویل مدتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔















