اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاک، ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی اور تناؤ میں کمی لانے پر اتفاق،وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی اپنے ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت،جلیل عباس جیلانی کا ایران کو دوستانہ بحالی کا پیغام ،وزیرخارجہ نے کہا مسائل باہمی اعتماد سے حل کرنا چاہتے ہیں، سلامتی پر ریڈ لائنز واضح ہیں،پاکستان معمول کے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسلسل روابط رکھنے پر اتفاق کیا ،پاکستان میں ایرانی سفیررضا امیری مغدم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ایران اور پاکستان دو برادر، دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں،دونوں ممالک نے تاریخی طور پر مشکل اوقات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا،ہمارے مشترکہ خطرات اور مشترکہ مفادات ہیں،دوطرفہ تعلقات کسی وقفے اور تاخیر کو برداشت نہیں کرتے۔















