اہم خبریں

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس،پرویزالہٰی نے ویڈیولنک کی سہولت مانگ لی

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں 2 دفعہ جیل میں چلتے چلتے گر گیا تھا میرے کچھ ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں۔پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں پیش کیا گیا۔پرویز الہٰی کے ساتھ محمد خان بھٹی سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا، انہیں چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں۔پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ جیل میں ویڈیو لنک کی سہولت موجود ہے۔اس پر عدالت نے کہا کہ آپ کی لیگل ٹیم جو استدعا کرے گی، اُس پر عدالت قانون کے مطابق آرڈر کرے گی۔مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں